ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل گاندھی کے تمام مودی کو چور کہنے کے معاملے میں سشیل مودی نے درج کروایا بیان

راہل گاندھی کے تمام مودی کو چور کہنے کے معاملے میں سشیل مودی نے درج کروایا بیان

Fri, 26 Apr 2019 19:53:59  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزتی کیس کے سلسلے میں جمعہ کو یہاں ایک عدالت کے سامنے پیش ہوئے بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ کانگریس صدر نے یہ تبصرہ کرکے ان کی شبیہ خراب کی ہے کہ تمام چوروں کا لقب مودی کیوں ہے؟ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے عدالت سے درخواست کی کہ گاندھی کے تبصرے پر ہتک عزت سے متعلق مختلف دفعات کے تحت نوٹس لیا جائے اور کاگر س صدر کو سمن جاری کرکے ان کے خلاف سماعت کی جائے۔سشیل نے بتایا کہ انہوں نے عدالت سے کہا کہ صرف وہ نہیں بلکہ لاکھوں دیگر لوگ جن کا نام مودی ہے وہ کانگریس صدر کے تبصرہ کی وجہ سے بے عزتی محسوس کررہے ہیں۔سشیل نے کہاکہ میں نے گزشتہ ہفتے دائر ہتک عزت بحث کو لے کر عدالت کی ہدایت کے مطابق چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا۔میں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کرناٹک کے کولار ضلع کی ایک ریلی میں تبصرہ کیا تھا کہ تمام چوروں کا لقب مودی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بیان کا نیوز چینلز پر نشر ہوا اور اخبارات میں بھی شائع ہوا اس کی وجہ سے مجھے شرمندگی اٹھانی پڑی۔۔ کانگریس صدر اپنی کئی ریلیوں میں بدعنوانی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھ چکے ہیں اور انہوں نے بھگوڑے کاروباری نیرو مودی اور سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کے تناظر میں سوال اٹھایا تھا کہ تمام چوروں کا لقب مودی کیوں ہوتا ہے۔


Share: